3 دسمبر، 2015، 6:44 PM

پاکستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں پرتشویش ہے، امریکہ

پاکستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں پرتشویش ہے، امریکہ

امریکہ کے وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے کہاہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں پرتشویش ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے کہاہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں پرتشویش ہے۔ امریکہ نے پاکستان پردہشت گردوں سے لڑنے اور اس بات کوتسلیم کرنے پر زور دیا ہے کہ دہشت گردنہ صرف پاکستان بلکہ اس کے ہمسایہ ممالک اور خطے میں امریکی افواج کیلیے بھی بڑاخطرہ ہیں۔دریں اثنا جوائنٹ چیفس آف اسٹاف چیئرمین جنرل جوزف ڈنفورڈ نے بتایاکہ پاکستان سے انسداددہشت گردی کے حوالے سے تعاون کی سطح غیرتسلی بخش ہے تاہم پاکستان کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

News ID 1860032

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha